Search
Close this search box.
هفته ,06 جون ,2026ء

ایران سے آنے والا موسمی نظام پاکستان تک آلودہ ذرات لا سکتا ہے، محکمہ موسمیات

ایران سے آنے والا موسمی نظام

ایران سے آنے والا موسمی نظام پاکستان میں داخل ہو کر آلودہ ذرات بھی لا سکتا ہے۔ یہ بات محکمہ موسمیات نے اپنے تازہ بیان میں بتائی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق یہ موسمی نظام کل ایران کے راستے پاکستان میں داخل ہوگا۔

اس نظام کے زیرِ اثر شمال مشرقی بلوچستان میں بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ بارشوں کا سلسلہ تقریباً تین دن تک جاری رہ سکتا ہے۔

بارش کے دوران بعض علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ ایران میں تیل کی تنصیبات پر شدید بمباری کے بعد وہاں بعض علاقوں میں غیر معمولی سیاہ بارش کی خبریں سامنے آئی تھیں جس کے بعد پڑوسی ممالک میں خدشات پیدا ہوئے تھے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغرب سے آنے والی ہوائیں آلودہ ذرات کو پاکستان کے مغربی علاقوں تک پہنچا سکتی ہیں۔

ان ہواؤں کے باعث بعض علاقوں میں فضائی معیار متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

تاہم محکمہ موسمیات نے پاکستان میں سیاہ بارش کے امکان کو مسترد کر دیا ہے۔

ادارے کے مطابق علاقائی دفاتر کو ہدایت دی گئی ہے کہ بارش کے نمونے جمع کر کے ان کا جائزہ لیا جائے تاکہ کسی بھی آلودگی کی موجودگی کا پتہ چل سکے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ ماحولیاتی اثرات کا بروقت جائزہ لیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں