Search
Close this search box.
جمعرات ,25 جون ,2026ء

محکمہ موسمیات کی ملک بھر میں ’’ہیٹ برسٹ‘‘ کی پیشگوئی

پاکستان بھر میں مون سون سیزن کے آغاز سے قبل خشک سالی اور ہیٹ ویو کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے ، محکمہ موسمیات کے مطابق اپریل کے اختتام سے لے کر جولائی کے اختتامی دن بہت زیادہ گرم ہو سکتے ہیں جس کے حوالے سے پیشگی اقدامات ضروری ہو گئے ہیں ۔
این ڈی ایم اے کے ٹیکنیکل ایکسپرٹ ڈاکٹر طیب نےنجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ رواں برس ہیٹ ویو کے چانسز پہلے کی نسبت بہت زیادہ ہیں ، موسمیاتی ماڈل کے مطابق یہ سال اور اگلا سال زیادہ گر م ہوگا ۔
ڈاکٹر طیب نے ملتان میں ان دنوں ہیٹ برسٹ کا اسپیشل دیکھا گیا ہے، ہیٹ برسٹ سے اچانک رات کو درجہ حرارت بڑھ جاتا ہے،کلاؤڈ
برسٹ کی طرح ہیٹ برسٹ ہوتا ہے،ہیٹ برسٹ بننے کے امکانات بہت زیادہ ہیں،پوٹھوہار ریجن میں بھی اس سال ہیٹ ویو زیادہ ہے۔

انھوں نے بتایا کہ اسلام آباد کا درجہ حرارت گزشتہ برس کی نسبت زیادہ ہے،شدید ہیٹ سے نہ صرف انسان بلکہ آبی حیات بھی متاثر ہونگی،ساؤتھ پنجاب ، سندھ اور بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں خشک سالی ہوگی، سپر ال نینو سے نہ صرف سطح زمین بلکہ سطح سمندر کا درجہ حرارت بھی بڑھ جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں