Search
Close this search box.
منگل ,28 جولائی ,2026ء

دنیا کے ارب پتی افراد کی فہرست جاری ، پہلے نمبر پر کون ؟ فہرست دیکھیں

امریکی جریدے فوربز نے دنیا کے ارب پتی افراد کی فہرست جاری کر دی جس کے مطابق فرانس کے مشہور بزنس مین برنارڈ ارنالٹ دنیا کے امیر ترین شخص کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔

برنارڈ ارنالٹ 226 ارب ڈالر کے اثاثوں کے ساتھ سرفہرست ہیں جب کہ اسپیس ایکس کے مالک ایلون مسک 195 ارب ڈالر کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

اسی طرح ایمیزون کے مالک جیف بیزوس 194 بلین ڈالر کے مالک ہیں، فیس بک کے بانی مارک زکربرگ 177 بلین ڈالر کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔

رپورٹ کے مطابق امریکہ 813 ارب پتیوں کے ساتھ سرفہرست ہے۔

 مزید پڑھیں:  کوئن آف پاپ، نازیہ حسن کا 59واں یوم پیدائش آج منایاجارہا ہے

دلچسپ بات یہ ہے کہ امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ باضابطہ طور پر ارب پتیوں کی فہرست میں شامل ہوگئی ہیں، اس سے قبل ان کی شمولیت کی صرف افواہیں تھیں۔

رپورٹ کے مطابق ٹیلر سوئفٹ پہلی خاتون فنکار ہیں جو صرف اپنی موسیقی کی بنیاد پر ارب پتی بنی ہیں اور ان کی مالیت 1.1 بلین ڈالر بتائی گئی ہے۔

مزید برآں، مائیکروسافٹ کے شریک بانی بل گیٹس 128 بلین ڈالر کی مجموعی مالیت کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہیں، جب کہ ہندوستانی ٹائیکون مکیش امبانی 116 بلین ڈالر کی مجموعی مالیت کے ساتھ ایک درجہ ترقی کرکے نویں نمبر پر آگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں