افریقی ملک جبوتی کے ساحل پر ایک کشتی الٹنے سے 38 تارکین وطن ہلاک ہو گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق تارکین وطن کی ایک کشتی کو حادثہ پیش آیا جو بہتر زندگی کا خواب لے کر خطرناک سمندری راستے سے گزر رہے تھے۔
مزید پڑھیں: پاکستان، اقوام متحدہ کے جرائم کی روک تھام اور فوجداری انصاف کمیشن کا دوبارہ رکن منتخب ہو گیا
اقوام متحدہ کے ادارے کا کہنا ہے کہ حادثے میں کشتی پر سوار 38 تارکین وطن ہلاک ہوگئے، جب کہ 6 لاپتہ ہیں، جن کی تلاش کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
اقوام متحدہ کے مطابق کشتی میں سوار 22 افراد کو بھی بچا لیا گیا ہے جنہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔
اقوام متحدہ کے مطابق کشتی حادثے میں ہلاک ہونے والے زیادہ تر افراد کا تعلق ایتھوپیا سے ہے۔



