Search
Close this search box.
جمعه ,05 جون ,2026ء

40 برس سےروزانہ کی بنیاد پر زائرین کی مفت چائے دیگر لوازمات سے خدمت کر نے والے شیخ چل بسے،تفصیل دیکھیں

مدینہ منورہ میں 40 سال تک زائرین کی مفت چائے اور قہوہ سے خدمت کرنے والے شیخ اسماعیل انتقال کر گئے۔

96 سالہ شیخ اسماعیل کا تعلق شام کے شہر حما ہ سے تھا اور وہ 50 سال سے مدینہ میں مقیم تھے۔

شیخ اسماعیل مدینہ آنے والے ہر حاجی کو مفت گرم چائے یا کافی ڈسپوزایبل کپ میں پیش کرتے تھے۔

 مزید پڑھیں:  عالمی شہرت یافتہ گلوکار و یوٹیوبر داؤد کم کا ساؤتھ کوریا میں مسجد بنانے کا اعلان

شام سے تعلق رکھنے والے یہ بزرگ بعض اوقات حجاج کو اپنے وطن کی روایتی مٹھائیاں پیش کرتے تھے۔

شیخ اسماعیل بھی حجاج کو مفت پرفیوم لگاتے تھے اور روزانہ کی بنیاد پر کھجوریں مفت تقسیم کرتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں