نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک )شادی ایک پیارا رشتہ ہوتا ہے۔ زندگی بھر کے ساتھ کے لیے دو لوگ آپس میں ایک ہوجاتے ہیں۔ اس کی تمام اچھی بری خوبیاں سب کچھ برداشت کرنی پڑتی ہیں۔ شادی میں دو انسان، دو جسم ایک روح بن جاتے ہیں۔ صحیح ہم سفر مل جائے تو زندگی خوشحال ہو جاتی ہے لیکن غلط ہم سفر مل جائے تو زندگی جہنم بن جاتی ہے۔ الور کی بیٹی کے ساتھ اس کی شادی کے چھ دن بعد سے ہی کچھ ایسا ہونے لگا تھا، جس کو جان کر حیران رہ جائیں گےایک ماہ قبل الور کے تیجارا علاقے کے قریب کی رہنے والی سونم کی شادی منوج نامی شخص سے ہوئی تھی۔ شادی کے بعد منوج سونم کے ساتھ بہار چلا گیا تھا۔ منوج بہار میں کمپاؤنڈر کے طور پر کام کرتا تھا جب کہ سونم نرسنگ کی تعلیم حاصل کر رہی تھی۔ لیکن شادی کے چھ دن بعد سے ہی سونم کو اس شادی سے پریشانی ہونے لگی ۔
مزیدپڑھیں :مسلم لیگ (ن) کی نواز شریف سے دوبارہ پارٹی صدارت سنبھالنے کی درخواست
اس کے گھر والوں کے مطابق منوج نے اسے ہراساں کرنا شروع کر دیا تھا۔ اسی وجہ سے شادی کے صرف ایک ماہ بعد ہی سونم نے ٹرین کے آگے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی سونم کی موت کے بعد گھر والے اس کی لاش کو بہار سے الور لائے۔ انہوں نے پولیس کو بتایا کہ شادی کے بعد چھ دنوں تک سب کچھ ٹھیک رہا۔ لیکن اس کے بعد منوج رات بھر غائب رہنے لگا۔ اس کے انتظار میں سونم رات بھر جاگتی رہتی ۔ لیکن وہ اگلے دن ہی آتا تھا،سونم کو شک تھا کہ اس کا کسی اور کے ساتھ افیئر ہے اور وہ رات میں اس کے پاس جاتا تھا۔ جب سونم نے اس بارے میں پوچھا تو منوج نے کے ساتھ مار پیٹ کی۔ سونم نے اپنے گھر والوں کو فون کر کے منوج کے بارے میں کافی شکایتیں کی تھیں ۔ انہوں نے بتایا کہ منوج اسے اپنے موبائل کو ہاتھ نہیں لگانے دیتا تھا۔ وہ اس سے بہت سی باتیں چھپاتا تھا۔ جب سونم نے ایک بار اس کے فون کو چھوا تو اس کے ساتھ مار پیٹ کی گئی۔ بالآخر سونم اپنے شوہر کے مظالم کو برداشت نہیں کر سکی اور ٹرین کے سامنے کود کر خودکشی کر لی۔ ٹریک پر سونم کے پرس سے ملنے والے دستاویزات کی بنیاد پر لاش کی شناخت کی گئی۔

