Search
Close this search box.
منگل ,28 جولائی ,2026ء

غزہ جنگ کا مرکزی کردار اسرائیلی وزیر قومی سلامتی شدید زخمی

غزہ(نیوزڈیسک)اسرائیلی حکومت میں قومی سلامتی کے وزیر ایتمار بن گویر ٹریفک حادثے میں زخمی ہوگئے۔

واضح رہے کہ بن گویر فلسطینیوں سے دشمنی اور اپنی خون آشامی کے حوالے سے بدنام زمانہ ہیں۔

تل ابیب سے عرب میڈیا کے مطابق انتہا پسند اسرائیلی وزیر ایتمار بن گویر کی گاڑی دوسری گاڑی سے ٹکرا کر الٹ گئی۔

بن گویر کو الٹی ہوئی گاڑی سے نکالا جا رہا ہے۔ (تصویر سوشل میڈیا)۔

عرب میڈیا کے مطابق حادثے میں وزیر ایتمار بن گویر، ان کی بیٹی اور ڈرائیور زخمی ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں