Search
Close this search box.
پیر ,15 جون ,2026ء

سات مردوں سے کی شادی… پھر ہائی کورٹ پہنچا معاملہ، ’گنہگار دلہن‘ کو اب لگا بڑا جھٹکا

ممبئی(ویب ڈیسک) آپ نے ایسی کئی لٹیری دلہن کی کہانیاں ضرور سنی ہوں گی جن میں لٹیری دلہن کئی دولہوں کو لوٹنے کے بعد بھاگ جاتی ہے۔ اسی طرح کا ایک کیس بمبئی ہائی کورٹ میں بھی آیا۔ لیکن لٹیری دلہن کو بمبئی ہائی کورٹ میں بڑا جھٹکا لگا ہے۔ دراصل خاتون نے سوشل میڈیا کا استعمال کرکے 7 کروڑ روپے کا فراڈ کیا تھا،اس لٹیری دلہن کی ضمانت کی درخواست بمبئی ہائی کورٹ کی ناگپور بنچ کے سامنے آئی تھی۔ ہائی کورٹ نے خاتون کو پیشگی ضمانت دینے سے انکار کر دیا ہے۔ حالانکہ عدالت نے تین دیگر ملزمین کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کر لی ،جسٹس ارمیلا جوشی پھالکے نے ضمانت سے انکار کرتے ہوئے ملزمہ کے خلاف الزامات کی سنگینی کو اجاگر کیا۔ وہ مبینہ طور پر دھوکہ دہی کی سرگرمیوں میں ملوث تھی جو صرف مالی دھوکہ دہی سے بھی آگے تک پھیلی ہوئی تھی۔
مزیدپڑھیں :ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے قافلے میں شامل ہیلی کاپٹر کو حادثہ
گٹی کھدان پولیس اسٹیشن میں درج کرائی گئی شکایت کے مطابق ملزمہ نے فیس بک کے ذریعے رابطہ شروع کرکے ایک مقامی تاجر کو جال میں پھنسایا،اس کے بعد اس نے ایک ہوٹل میں لی گئی قابل اعتراض تصاویر کا استعمال کرتے ہوئے اسے بلیک میل کیا اور رشتہ داروں کو اس کے گھر لا کر اپنے مطالبات کو تیز کیا۔جب اس شخص نے اس سے شادی کرنے سے انکار کر دیا تو اس کے رشتہ داروں نے جلد ہی اس کی جائیداد میں حصہ مانگنا شروع کر دیا اور دھمکی دی کہ اگر 10 ملین روپے نہ ملے تو تصاویر اور ویڈیوز وائرل کر دیں گے،ہائی کورٹ میں سماعت کے دوران پولیس نے دستاویزات پیش کئے، جن میں 10 کروڑ روپے میں تنازعہ سلجھانے کی بات سامنے آئی تھی، اس کے علاوہ یہ بھی انکشاف ہوا تھا کہ ملزمہ نے دیگر مردوں کو اسی طرح دھوکہ دینے کیلئے اپنے سوشل میڈیا کا استعمال کیا تھا

یہ بھی پڑھیں