Search
Close this search box.
هفته ,11 جولائی ,2026ء

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا حادثے کا شکار ہیلی کاپٹر تلاش کرلیا گیا: ایرانی میڈیا

تہران(انٹرنیشنل ڈیسک)ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہےکہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا حادثے کا شکار ہیلی کاپٹر تلاش کرلیا گیا ہے۔

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا ہیلی کاپٹر شدید دھند والے پہاڑی علاقے میں حادثےکا شکار ہوا تھا۔

سرکاری میڈیا کے مطابق ہیلی کاپٹر میں وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان، مشرقی آذربائیجان کےگورنر ملک رحمتی اور صوبے میں ایرانی صدرکے نمائندے آیت اللہ محمد علی بھی سوار تھے۔
مزیدپڑھیں :وزیر اعظم نے ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر کی لینڈنگ کو پریشان کن قرار دے دیا
خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی صدر ایرانی صوبے مشرقی آذربائیجان میں ایران اور آذربائیجان کے سرحدی علاقے میں ایک ڈیم کا افتتاح کرکے واپس آرہے تھے۔ ڈیم کے افتتاح کے موقعے پر آذربائیجان کے صدر الہام علیوف بھی موجود تھے۔

ایرانی صدر کے ہیلی کا پٹر کو شدید دھند کے دوران پہاڑی علاقوں سے گزرتے ہوئےحادثہ پیش آيا۔

ایران کی ایک نیم سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر نے ہنگامی لینڈنگ کی ہے، فی الحال ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ میں کسی جانی نقصان کے بارے میں معلومات دستیاب نہیں ہیں۔

ایرانی حکام کے مطابق سامنے آنے والی صورتحال تشویشناک ہے، وزیر داخلہ احمد واحدی نے ہیلی کاپٹر حادثے اور صدر رئيسی سے رابطہ منقطع ہونےکی تصدیق کردی ہے۔

ایرانی وزیر داخلہ احمد واحدی کا کہنا ہےکہ ایران کے مشرقی آذربائیجان صوبے جولفہ کے قریب سرچ آپریشن جاری ہے، خراب موسم کی وجہ سے سرچ آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے۔ صدر رئيسی کے ساتھیوں سے رابطے میں ہیں لیکن متعلقہ علاقے میں خراب موسم کے باعث کمیونیکشن بھی چیلنج بنی ہوئی ہے۔

حادثےکی خبر سامنے آنے کے بعد مشہد میں بڑی تعداد میں شہری حضرت امام علی رضا کے مزار پر جمع ہوگئے اور صدر رئیسی کی سلامتی کی دعائیں مانگی گئيں۔

دوسری جانب ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی زیر صدارت ایرانی سپریم کونسل کا ہنگامی اجلاس ہوا ہے۔

آیت اللہ خامنہ ای نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی سلامتی کے لیے دعا کی ہے اور کہا ہےکہ ملک کی انتظامیہ اس واقعے سے متاثر نہیں ہوگی۔

سعودی عرب، قطر اور ترکیہ نے ایران کو ہیلی کاپٹر کی تلاش میں مدد کی پیشکش کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں