Search
Close this search box.
پیر ,27 جولائی ,2026ء

سعودی فرماں روا شاہ سلیمان بن عبدالعزیز پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا ہوگئے، ڈاکٹرز

ریاض(نیوزڈیسک)سعودی عرب فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز پھپھیڑوں کے مرض میں مبتلا ہوگئے، سعودی خبررساں ایجنسی کے پریس ایجنسی کے مطابق سعودی فرمانروا کے پھیپھڑوں میں سوزش تشخیص ہوئی
سعودی فرمانروا شاہ سلمان تیز بخار، درد میں مبتلا، طبیب طلب، طبی معائنہ کروائیں گے
گزشتہ روز سعودی فرمانروا شاہ سلیمان بن عبدالعزیز بخار اور جوڑوں کے درد میں مبتلا تھے جس کے بعد انہیں فوری شاہی طبیب نے چیک کیا ۔جدہ کے السلام محل میں شاہی کلینک میں طبی معائنہ کیا گیا جس کے بعد پھیپھڑوں میں سوزش کا پتہ چلا ۔

طبی ٹیم نے فیصلہ کیا کہ بادشاہ کو جب تک سوزش ختم نہیں ہوجاتی اس وقت تک اینٹی بائیوٹک علاج کے پروگرام سے گزرنا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں