Search
Close this search box.
پیر ,27 جولائی ,2026ء

سعودی عرب ،تاریخ میں پہلی بار سوئم سوٹ فیشن شو کی رنگا رنگ تقریب کا اہتمام

جدہ (نیوزڈیسک)سعودی عرب بہت تیزی سے جدت کی جانب بڑھنے لگا ،سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی بار سوئم سوٹ فیشن شو کی رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ مملکت میں مختلف پراجیکٹس کیساتھ خواتین کے سخت قوانین میں بھی نرمی برتی جارہی ہے۔

عالمی میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں گزشتہ جمعہ کوسوئم سوٹ فیشن شو منعقد کیا گیا جس میں مراکش کی ڈیزائنر یاسمینہ کنزل کے تیار کردہ کپڑوں کی نمائش کی گئی۔ یاسمینہ کنزل کے تیار کردہ سوٹوں کی یہ کلیکشن مختلف رنگوں پر مشتمل تھی، جس میں لال، نیلا اور ہرا سمیت دیگر شوخ اور خوبصورت رنگ شامل تھے
سعودیہ کو قابل اعتماد دفاعی ٹیکنالوجی دینے کی ضرورت
، جن کے ذریعے عرب کی تاریخ اور ثقافت کو دکھانے کی کوشش کی گئی۔ڈریس شو افتتاحی ریڈ سی فیشن ویک کا حصہ تھا اور سعودی عرب کے مغربی ساحل کے قریب واقع سینٹ ریجس ریڈ سی ریزورٹ میں منعقد ہوا جبکہ سعودی عرب رواں سال اکتوبر میں ریاض فیشن ویک کا اہتمام بھی کرنے جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں