Search
Close this search box.
پیر ,15 جون ,2026ء

چین نے پاکستان سے دوستی کو ماؤنٹ تائی سے تشبیہ دے دی

چین نے پاکستان کے ساتھ اپنی دوستی کو ماؤنٹ تائی سے تشبیہ دی۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ماؤنٹ تائی چین کے 5 مقدس پہاڑوں میں سے ایک ہے، اسے چینی مذہب میں کلیدی اہمیت حاصل ہے، یہ چین کے صوبہ شان ڈونگ کا بلند ترین مقام ہے۔ چاؤ خاندان کے دور حکومت میں ایک مقدس مقام تھا۔

 مزیڈ پڑھیں:  پی ٹی آئی غلطیوں پر معافی مانگے تو بات کرنے کوتیار ہیں،گورنر خیبرپختونخوا

چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ہماری دوستی وقت کی کسوٹی پر کھڑی ہے اور “ماؤنٹ تائی کی طرح مستحکم” ہے۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف 4 سے 8 جون تک چین کا سرکاری دورہ کریں گے۔چینی وزیراعظم لی کیانگ نے وزیراعظم شہبازشریف کو دورہ چین کی دعوت دی ہے۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف کا چین کا یہ پہلا دورہ ہے۔ شہباز شریف کے دورے کے دوران صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم لی کیانگ سے ملاقاتیں ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں