Search
Close this search box.
اتوار ,26 جولائی ,2026ء

شیخ صباح الخالد ولی عہد کویت نامزد،حکمنامہ جاری

کویت (نیوزڈیسک)کویتی امیر شیخ مشعل الاحمد الصباح نے شیخ صباح الخالد الصباح کو ولی عہد کے طور پر نامزد کردیا، امیرکویت کے فرمان اس کے اجراء کی تاریخ سے نافذ العمل ہو گا اور اسے سرکاری گزٹ میں شائع کیا جائے گا۔”شیخ صباح الخالد نے اس سے قبل 2019 سے 2022 تک وزیر اعظم کے طور پر خدمات انجام دیں،حزب اختلاف کے اراکین پارلیمنٹ ان سے بدعنوانی سمیت دیگر مسائل پر سوالات کرنے پر تلے ہوئے تھے۔

کویت کا اپنی منتخب اسمبلی کو دیگر خلیجی بادشاہتوں میں ملتے جلتے اداروں کے مقابلے میں زیادہ اثر و رسوخ ہے، جس میں قانون پاس کرنے اور بلاک کرنے، وزراء سے سوال کرنے اور اعلیٰ سرکاری اہلکاروں کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کا اختیار شامل ہے۔2019 میں وزیر اعظم بننے سے پہلے شیخ صباح الخالد نے 2011 سے تقریباً آٹھ سال تک وزیر خارجہ کے طور پر خدمات انجام دیں۔وہ 1953 میں کویت میں پیدا ہوئے ،1977 میں کویت یونیورسٹی سے پولیٹیکل سائنس میں B.A کی ڈگری حاصل کی۔
معروف پاکستانی اداکار فیروز خان کی دوسری شادی ، تصاویر وائرل
قبل ازیں کویت نے ایک شاہی فرمان کے مطابق شیخ احمد عبداللہ الصباح کی سربراہی میں نئی کابینہ تشکیل دی تھی۔امیر کویت شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح کے حکم نامے کے مطابق عماد العتیقی، انور علی المذھف اور عبداللہ علی ال یحیی کو بالترتیب تیل، خزانہ اور وزیر خارجہ کے طور پر اپنے عہدوں پر برقرار رکھا گیا ہے۔

شیخ احمد امیر کے بھتیجے ہیں اور اس سے قبل اپریل میں وزیر اعظم مقرر ہوئے تھے۔شیخ مشعل نے حکم نامے میں کہا کہ وزیر اعظم اور وزراء کو اس حکم نامے پر عمل درآمد کرنا چاہیے۔حکومت اور منتخب پارلیمان کے درمیان طویل عرصے تک جاری رہنے والے جھگڑے کے بعد، جمعہ کو امیر کی جانب سے پارلیمنٹ کو غیر معینہ مدت کے لیے تحلیل کرنے کے فوراً بعد نئی حکومت آئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں