Search
Close this search box.
اتوار ,26 جولائی ,2026ء

سری لنکا ، سیلاب نے تباہی مچادی، درخت گرنے سے14 افراد ہلاک

کولمبو(نیوزڈیسک)سری لنکا کے مختلف علاقوں میں سیلاب سے تباہی، مٹی کے تودے اور درخت گرنے سے 14 افراد ہلاک ہوگئے۔ حکومت نے تمام سکولوں کو بند رکھنے کا حکم دیا کیونکہ مزید بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ڈی ایم سی نے کہا ہے کہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید تیز بارش ہو سکتی ہے۔

اس بارے میں متعلقہ محکمے ڈی ایم سی کاکہنا ہے کہ کئی لوگ مٹی کے تودے میں زندہ دب گئے جن میں ایک 11 سالہ لڑکی اور ایک 20 سالہ نوجوان بھی شامل ہے۔ ڈیزاسٹر مینجمنٹ سنٹر کے مطابق ملک کے 25 میں سے 20 اضلاع موسلا دھار بارش سے متاثر ہوئے..

اہم ندیوں کے کنارے رہنے والے لوگوں کو اونچے مقامات پر منتقل ہونے کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔کولمبو کے مرکزی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر آنے والی پروازوں کا رخ ایک چھوٹے ہوائی اڈے کی طرف موڑ دیا گیا اور کئی اہم شاہراہوں پر پانی بھر گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں