Search
Close this search box.
هفته ,11 جولائی ,2026ء

تین لاکھ سے زائد عازمین مکہ مکرمہ سے بے دخل

مکہ مکرمہ (نیوزڈیسک)سعودی عرب کی سکیورٹی فورسز نے لاکھوں غیر رجسٹرڈ زائرین اور عازمین حج سے مکہ کو خالی کرا لیا ہے۔

سعودی سکیورٹی حکام کے لیے اس موقع پر ہجوم کو کنٹرول کرنا ہر سال ایک اہم اور حساس معاملہ ہوتا ہے، کیونکہ لاکھوں مقامی افراد کے علاوہ بہت بڑی تعداد میں دنیا بھر سے عازمین حج یہاں پہنچتے ہیں۔

یہ دنیا میں سب سے بڑا مذہبی اجتماع ہوتا ہے۔

حالیہ دنوں میں مقدس شہر مکہ میں جو لوگ آئےان میں 153998 غیر ملکی بھی شامل تھے جو دنیا کے مختلف ملکوں سے سیاحتی ویزے پر آئے تھے۔ مگر ان کے پاس حج ویزا موجود نہ تھا۔

سکیورٹی حکام نے ایسے 171587 افراد کو مکہ سے باہر بھیج دیا ہے جو سعودی عرب میں ہی مقیم ہیں مگر مکہ کے رہنے والے نہیں ہیں اور ان کے پاس حج پرمٹ نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں