سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے حج کی وجہ سے اٹلی میں جی 7 سربراہی اجلاس میں شرکت سے معذرت کرلی۔
G7 گروپ ایک اقتصادی فورم ہے جس میں کینیڈا، فرانس، جرمنی، اٹلی، جاپان، برطانیہ اور امریکہ شامل ہیں۔ گروپ کا اجلاس کل سے اٹلی میں ہوگا جس میں سعودی ولی عہد کی بھی شرکت متوقع ہے۔
یہ بات سعودی حکومت کی جانب سے جاری کی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ محمد بن سلمان اٹلی میں جمعے سے شروع ہونے والے جی 7 سربراہی اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔
سعودی حکومت کے مطابق سعودی ولی عہد 14 جون سے شروع ہونے والے حج سیزن کے باعث سربراہی اجلاس میں شرکت نہیں کر سکے ہیں، جس پر محمد بن سلمان نے اٹلی کی وزیر اعظم جارجیا میلونی سے معذرت کر لی ہے۔
سعودی حکومت کے مطابق اس سال دنیا بھر سے 15 لاکھ سے زائد عازمین حج ادا کریں گے۔
مزید پڑھیں : بجٹ 2024-25، پنجاب کے سرکاری ملازمین کے لیے تنخواہوں میں کتنااضافہ ؟ دیکھیں


