عرفات(نیوزڈیسک) حج کی ادائیگی کے دوران، ایک پاکستانی خاتون نے کوہِ عرفات پر بچے کو جنم دےدیا۔خاتون کو زچگی کا سامنا کرنا پڑا اور اسے ہنگامی طور پر جبل الرحمہ ہسپتال لے جایا گیا۔ ان کی دیکھ بھال کرنے والے سعودی ڈاکٹروں نے بتایا کہ ماں اور بیٹا دونوں کی صحت اچھی ہے اور وہ صحت یاب ہو رہے ہیں۔
عرفات کوہ اس جگہ کے طور پر بہت اہمیت کا حامل ہے جہاں نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے آخری حج کے دوران خطبہ الوداع دیا تھا دنیا بھر سے حجاج کرام اسلامی کیلنڈر کے آخری مہینے ذی الحج کی نویں تاریخ کو مقدس مقام پر دعا اور غوروفکر کے لیے جمع ہوتے ہیں۔مسجد نمرہ کے امام نے عرفات میں عازمین حج کو خطبہ دیا، جہاں عازمین نے نماز ظہر اور عصر کو اکٹھا کیا۔
تمام اختلافات اور تفرقے سے بچو، جو ظلم کرتا ہے اس کی سخت پکڑ ہوگی، شیخ مہر المعقلی کاخطبہ حج




