اسلام آباد (ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم عمران خان گزشتہ برس اگست سے گرفتار ہیں اور اب بھی متعدد الزامات کے تحت اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔ اس سے پہلے ان کی گرفتاری اور قید کے حوالے سے ان کے حامی صرف پاکستان میں آواز اٹھاتے تھے لیکن اب عالمی سطح پر ان کے لیے آوازیں اٹھ رہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وکی لیکس کے بانی جولین اسانج نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر عمران خان کا 2012 میں دیا گیا انٹرویو شیئر کیا ہے جس کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ امریکی سامراج کا ایک اور قیدی۔
انہوں نے صوابدیدی حراست سے متعلق اقوام متحدہ کے ورکنگ گروپ کا بیان بھی شیئر کیا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی قید بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے انہیں فوری رہا کیا جائے۔
جولین اسانج 2012 میں عمران خان کے ساتھ اپنا انٹرویو بھی شیئر کر چکے ہیں۔
مزیدپڑھیں :ایک ماہ میں 5 بار زہریلے سانپوں سے ڈسا جانے والا شخص زندہ کیسے بچ گیا، ڈاکٹرز بھی حیران
