واشنگٹن(نیوزڈیسک)امریکا میں ہونے والے ایک حالیہ سروے میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دینے کے اہل واحد ڈیموکریٹک امیدوار کا نام سامنے آگیا۔
برطانوی خبررساں ادارے کی جانب سے کروائے گئے سروے کے مطابق سابق امریکی خاتون اول مشیل اوباما وہ واحد ممکنہ امیدوار ہیں جو ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارتی انتخاب میں شکست دے سکتی ہیں۔
سروے کے نتائج کے مطابق سابق امریکی خاتون اول، ڈونلڈ ٹرمپ کو 10 پوائنٹس سے ہرا سکتی ہیں جبکہ کوئی اور ممکنہ ڈیموکریٹ امیدوار سابق صدر کو شکست نہیں دے سکتا۔
یہ نتیجہ ایک ایسے قت میں سامنے آیا ہے جب باراک اوباما نے اپنے اتحادیوں کو نجی طور پر بتایا کہ خاص طور پر گزشتہ ہفتےکے صدارتی مباحثے کے بعد جو بائیڈن کو دوبارہ منتخب ہونے میں سخت مشکلات کا سامنا ہے۔
اگرچہ مشیل اوباما صدر بائیڈن کی دوسری مدتِ صدارت کی حمایت کرچکی ہیں، اس کے باوجود مشیل اوباما کی حمایت میں اضافہ ہوا ہے۔
