Search
Close this search box.
اتوار ,05 جولائی ,2026ء

انڈونیشیا ،لینڈ سلائیڈنگ سے سونے کی کان بیٹھ گئی، 11 افراد جاں بحق، 17 لاپتہ

جکارتا(نیوزڈیسک)انڈونیشیا کے جزیرے سولاویسی میں لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آکر سونے کی کان بیٹھ گئی ، کان میں کام کرنیوالے 11 افراد دب کر جاں بحق جبکہ 17 افراد تاحال لاپتہ ہیں ، ذرائع کے مطابق 5 مزدوروں کو بچالیا .

غیر ملکی میڈیا کے مطابق افسوسناک واقعہ شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث پیش آیا، کان میں 33 افراد کام کررہے تھے جن میں سے 11 افراد اپنی جان کی بازی ہار گئے۔ حکام کا بتانا ہے کہ سونے کی کام میں کام کرنے والے 5 افراد کو زندہ بچا لیا ، 17 افراد ابھی تک لاپتہ ہیں۔ شدید بارش کے باعث ریسکیو کے کام میں مشکلات کا سامنا ہے۔

ارشد شریف کے قتل میں ملوث پولیس افسران مجرم قرار ،کینیاہائیکورٹ کا مقتول کے اہل خانہ کو ہرجانہ ادا کرنے کا حکم

یہ بھی پڑھیں