بھارت کے شہر ممبئی سے تعلق رکھنے والا شخص خوفناک اسٹنٹ کے باعث اپنے ایک ہاتھ اور پاؤں سے محروم ہوگیا۔بھارت کے شہر ممبئی سے تعلق رکھنے والے شیخ نامی شخص نے 14 اپریل کو سوشل میڈیا ویوز کیلئے ایک اسٹنٹ کیا جس میں اسے چلتی ہوئی تیز رفتار ٹرین کے ساتھ اسکیٹنگ کرنی تھی۔
یہ آئیڈیا ذہن میں آتے ہی شیخ نامی اس شخص نے اسکیٹ پہن کر چلتی ٹرین کو تھام لیا جبکہ اسکے دیگر ساتھی اس لمحے کو کیمرے میں قید کر رہے تھے۔بد قسمتی سے تیز رفتار ٹرین کے باعث وہ شخص اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکا اور حادثے کا شکار ہوگیا۔اس حادثے میں شیخ کی جان تو بچ گئی تاہم وہ اپنے ایک ہاتھ اور پاؤں سے محروم ہوگیا۔اس خوفناک حادثے کے بعد ریلوے پولیس فورس نے نوجوان کا سراغ لگاتے ہوئے اس شخص سے تفصیلات جاننے کی کوشش کیں جس پر شیخ نے حکام کو بتایا کہ 14 جولائی کو وائرل ہونے والی ویڈیو اس کے دوست نے اس سال 7 مارچ کو سیوڑی اسٹیشن پر ریکارڈ کی تھی۔ اسٹنٹ کو بعد میں سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دیا گیا تاکہ ویوز حاصل کیے جا سکیں۔
دوسری جانب ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی اور صارفین نے تنقید کا نشانہ بنایا، کسی نے اس اسٹنٹ کو محض ایک بیوفوفی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس شخص کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہونا چاہئے۔صارفین کے اس ردعمل کے بعد DRM ممبئی CR کے آفیشل ہینڈل پر پوسٹ جاری کی گئی جس میں انکا کہنا تھا کہ معلومات کے لیے شکریہ۔ ویڈیو میں دکھائے گئے نامعلوم مسافر کے خلاف کیس درج کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ ہم تمام متعلقہ افراد سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ اس طرح کے غیر محفوظ طریقوں سے باز رہیں اور ان کے اور مسافروں دونوں کے لیے جان لیوا ثابت ہوں۔‘
جعلی ویزوں اور انسانی اسمگلنگ کی روک تھام میں معاون جدید کنٹرول آفس قائم

