Search
Close this search box.
اتوار ,05 جولائی ,2026ء

جاپانی وزیراعظم کا عہدے سے مستعفی ہونےکا اعلان ،دوبارہ الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ

ٹوکیو: جاپان کے وزیر اعظم فومیو کشیدا نے عہدے سے مستعفی ہونےکا اعلان کر دیا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جاپانی وزیر اعظم فومیو کشیدا نے اپنے بیان میں کہا کہ اگلے ماہ عہدے سے مستعفی ہو جاؤں گا۔فومیو کشیدا کا کہنا ہے کہ عوام کے اعتماد کے بغیر سیاست نہیں چل سکتی، سیاسی اصلاحات آگے بڑھانے کے عزم کے ساتھ مستعفی ہونے کا فیصلہ عوام کے لیےکیا۔

ان کا کہنا تھا لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کے لیڈر کے طور پر دوبارہ انتخاب نہیں لڑوں گا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق فومیو کشیدا نے عوام کے ان پر عدم اعتماد، سیاسی تنازعات اور اشیائے ضروریہ کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا۔ جاپانی میڈیا کا بتانا ہے کہ فومیو کشیدا کی ایل ڈی پی رواں برس ستمبر میں پارٹی صدر کا انتخاب کرے گی۔
وفاقی کابینہ نےایک لاکھ میٹرک ٹن یوریا درآمد کرنے کافیصلہ مسترد کردیا

یہ بھی پڑھیں