کراچی (نیوزڈیسک) عیسائیوں کے روحانی پیشوا پاپ فرانسس کے خصوصی طیارے نے پاکستانی حدود کا استعمال کرتے ہوئے خیر سگالی کا پیغام بھی دیا۔ ذرائع کے مطابق پاپ فرانسس کے طیارے نے منگل کی صبح پاکستانی فضائی حدود استعمال کی
تاہم پاپ فرانسس کی جانب سے پاکستان اور صدر مملکت کیلئے خیرسگالی کا پیغام بھی دیا ۔ پاپ فرانسس کے طیارے نے اٹلی سے جکارتہ جاتے ہوئے پاکستانی فضائی حدود استعمال کی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پوپ فرانسس نے پاکستان کی فضائی حدود سے گزرنے پر خیر سگالی کا پیغام بھی دیا، ان کا خصوصی طیارہ تہران سے ہوتا ہوا پاکستان کی فضائی حدود میں کراچی فلائٹ ریجن میں داخل ہوا تھا۔
اے ٹی سی ذرائع کے مطابق ایئر ٹریفک کنٹرولر نے خصوصی طیارے کو ویلکم کیا، جب کہ پوپ فرانسس کی جانب سے صدر پاکستان اور پاکستانی عوام کے لیے خیر سگالی کا پیغام دیا گیا۔
خیال رہے کہ پوپ فرانسس جنوب مشرقی ایشیا اوشیانا کے تاریخی دورے پر جکارتہ پہنچ گئے ہیں، وہ دو دن کے طویل سفر کے بعد انڈونیشیا پہنچے ہیں، گھٹنے کے دائمی درد کے ساتھ 87 سالہ پوپ کے بارے میں یہ خیال کیا جا رہا تھا کہ وہ یہ سفر نہیں کر پائیں گے۔ انھوں نے طیارے میں 75 صحافیوں سے گفتگو بھی کی۔
ملک بھر میں تمام یوٹیلیٹی سٹورز دوبارہ بحال کردیئے

