سرینگر(نیوزڈیسک)بھارتی ایئرفورس اور بری فوج میں غیر اخلاقی واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا، سرینگرکے ایئر فورس اسٹیشن پر تعینات خاتون فلائنگ آفیسر کی جانب سے پولیس تھانہ بڈگام میں بھارتی فضائیہ کے ونگ کمانڈڑ پی کے سہراوت کیخلاف عصمت دری، ہراساں کرنے کی ایف آر درج کروادی۔
مذکورہ خاتون کی درخواست پر پولیس نے بھارتی فضائیہ کے ونگ کمانڈر پی کے سہراوت کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔ واقعہ 31دسمبر 2023کو آفیسرز میس میں نئے سال کی تقریب کے موقع پر پیش آیا۔خاتون افسرنے جس کا نام خفیہ رکھا گیا ہے، کہا کہ ونگ کمانڈر سہراوت نے ان کیساتھ جنسی زیادتی کی اور انہیں ہراساں کیا۔
انہوں نے کہا کہ ونگ کمانڈر نےنئے سال کا تحفہ لینے کے بہانے زبردستی اپنے کمرے میں لے گیا بار بار التجا اور مزاحمت کے باوجود اس کی عزت پر حملہ کیا۔خاتون آفیسر کو واقعے کی رپورٹ کرنے میں رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑا، جس میں بروقت طبی معائنے کا فقدان اور کیس کی تحقیقات کیلئے بنائی گئی کمیٹی کی جانب سے جانبدارانہ سلوک شامل ہے۔
شکایت میں کہا گیا ہے کہ انہیں مسلسل ہراساں کیا جارہا ہے جس میں ذاتی بات چیت اور سماجی تعلقات کی غیرضروری نگرانی بھی شامل ہے جس سے انہیں شدید نفسیاتی اور ذہنی پریشانی کا سامنا ہے۔
پولیس اسٹیشن بڈگام نے انسپکٹر کو حساس کیس کی تحقیقات کی ذمہ داری سونپ دی۔ونگ کمانڈر پی کے سہراوت کا معاملہ بھارت کی مسلح افواج میں جنسی ہراسانی کی ایک پریشان کن صورتحال کی عکاسی کرتا ہے۔
بدقسمتی سے بھارتی افواج میں اس طرح کے واقعات میں اضافہ دیکھا گیاہے۔حالیہ برسوں میں جنسی زیادتی، ہراساں کرنے اور حملہ کرنے کے متعدد واقعات رپورٹ ہوئے ۔ بھارتی فوج کا طبقاتی ڈھانچہ اور خاموشی کا کلچر اکثر متاثرین کو بولنے سے روکتا ہے جس کی وجہ سے مجرم اکثرسزا سے بچ جاتے ہیں۔
اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے،دیکھیں
