امرتسر(نیوزڈیسک) بھارتی حکومت نےپنجابی کسانوں کے مسلسل احتجاجی مظاہروں سے پریشان ہوکر پنجاب کی سرحد کو تاتیانا اور سنگت پورہ کے مقام پر سیل کر دی تاکہ کسانوں کو اوچنا، جنڈ میں مہاپنچایت میں شرکت سے روکا جا سکے۔
سرحد کی بندش سے ٹریفک کی آمدورفت معطل ، مقامی لوگوں اور مسافروں کو شدیدپریشانی کا سامنا ہے ۔ مسافر متبادل راستے اختیار کرنے پر مجبور۔ پولیس سمیت بھارتی فورسز کی بھاری تعداد میں تعیناتی سے مقامی لوگوں، مسافروں اور کسانوں میں شدید غم وغصہ پایاجاتا۔
کسان رہنما جرنیل سنگھ نے ناکہ بندی کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ہم نے ایک پرامن مہاپنچایت کا منصوبہ بنایا تھا لیکن بی جے پی حکومت نے کسانوں کے اجتماع سے خوفزدہ ہو کرپنجاب کو ہریانہ سے ملانے والے تمام بڑے راستوں کو بند کر دیا ہے۔ ناکہ بندی سے علاقے میں ٹریفک کی روانی اور روزمرہ کی زندگی نمایاں طور پر متاثرہوئی ہے۔
پاکستان معاشی استحکام کی جانب گامزن، ڈیفالٹ کا خطرہ ٹل گیا، اسٹیٹ بینک آف پاکستان
