ایتھنز(ویب دیسک)متعدد ممالک نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لیے گولڈن ویزے جیسی اسکیم متعارف کرائی ہے۔جس کے تحت مخصوص رقم کی سرمایہ کاری پر افراد کو رہائشی اجازت نامہ اور دیگر سہولیات تک رسائی دی جاتی ہے۔
یونان نے بھی اپنے ہاں چند لاکھ یوروز کی سرمایہ کاری پر5 سال کے ریزیڈنٹ پرمٹ کی اسکیم متعارف کروا رکھی ہے جسے گولڈن ویزا کہا جاتا ہے۔
یونان کے اس گولڈن ویزے کے حامل افراد پوری یورپی یونین میں آزادانہ طور پر منتقل ہو سکتے ہیں، رہائشی اجازت نامہ خریداروں کے خاندان کے افرادپر بھی لاگو ہوتا ہے اور ایسے رشتہ داروں کو بھی 5 سال کا ویزا ملتا ہے۔
یکم ستمبر سے پہلے تک قانون یہ تھا کہ 2.5 لاکھ یورو کی سرمایہ کاری کرنے یا اتنی قیمت کا کوئی مکان خریدنے کے بعد یونان کا گولڈن ویزا حاصل کیا جا سکتا تھا۔
تاہم اب یورپی یوین سے باہر کے کسی بھی ملک کا کوئی شہری جو یونان کا گولڈن ویزا حاصل کرنا چاہتا ہے، اسے یونان کے بڑے شہروں یا جزائر میں 8 لاکھ یورو کی سرمایہ کاری کرنا ہو گی.
مزید پڑھیں:زمین پر خلائی مخلوق کی آمد، تیسری جنگ عظیم ،خوفناک پیشگوئیاں


