Search
Close this search box.
جمعه ,05 جون ,2026ء

لبنان، پیجرزپھٹنے سے8 افراد جاں بحق،2,750زخمی

بیروت (ویب دیسک )لبنان کے وزیر صحت فراس ابیاد نے ہنگامی نیوز کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ پورے ملک میں پیجرز پھٹنے کے واقعات میں 8 افراد جاں بحق اور 2,750 زخمی ہوگئے ہیں۔

لبنان بھر میں سکیورٹی اہلکاروں کی بات چیت کے لیے مستعمل پیجرز میں سہ پہر 3:45سے شروع دھماکوں کی لہرایک گھنٹہ تک جاری رہی ہے۔

فوری طور پر واضح نہیں کہ آلات میں کس طرح سے دھماکا کیا گیا تاہم کہا جارہا ہے کہ اسرائیل نے مبینہ طور پر حزب اللہ کے زیر استعمال مواصلاتی آلات کو ہیک کیاہے۔

پیجرز پھٹنے سے حزب اللہ کے جنگجوؤں اور طبی عملے سمیت سیکڑوں افراد زخمی ہوئے، ملک بھر کے اسپتالوں میں ہائی الرٹ جاری کردیا گیا۔

واقعےکےزخمیوں میں ایرانی سفیر مجتبیٰ امانی بھی شامل تاہم ایرانی میڈیا کے مطابق مجتبیٰ امانی کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

مزید پڑھیں:

یہ بھی پڑھیں