Search
Close this search box.
جمعه ,19 جون ,2026ء

بھارت، بردہ فروشی،خواتین کی بازار میں خریدوفروخت کا انکشاف

مدھیہ پردیش(ویب ڈیسک)بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں جہاں خواتین کے تحفظ اور حقوق پر سوالیہ نشان ہیں وہیں کچھ قدیم رسم و رواج بھی خواتین کیلئے کسی ظلم و بربریت سے کم نہیںہیں۔

ایک ایسی ہی روایت ’ڈھڈیچا‘ ہے جو شیو پوری گاؤں میں رائج ہے۔ ڈھڈیچا کے تحت اس گاؤں کے بازار میں خواتین کو اشیاء کی طرح خریدا اور بیچا جاتا ہے جبکہ بازار میں دور دراز سے لوگ خواتین کو کرائے پر لینے کیلئے آتے ہیں۔

اس عجیب و غریب بازار میں خواتین کو کرائے پر دینے کا کیا طریقہ کار ہے؟ بھارتی میڈیا کے مطابق خواتین کو کرائے پر دینے کی مدت کا تعین معاہدے کی شرائط پر کیا جاتا ہے۔

بازار میں عام طور پر غریب خاندانوں کے لوگ اپنی خواتین کو ‘ فروخت ‘ کرنے آتے ہیں تاہم عورت کو صرف جنسی تعلق کیلئے ہی نہیں خریدا جاتا بلکہ مرد اس بازار سے خواتین کو مختلف وجوہات کی بنا پر خریدنے کیلئے آتے ہیں۔

مزید پڑھیں:لبنان، پیجرزپھٹنے سے8 افراد جاں بحق،2,750زخمی

یہ بھی پڑھیں