Search
Close this search box.
جمعرات ,11 جون ,2026ء

سویڈن، تارکین وطن کو ملک چھوڑنے پر 1کروڑروپے دینے کا اعلان

سویڈن (ویب ڈیسک)سویڈن نے رضاکارانہ طور پر اپنے ملک واپس جانے والے تارکین وطن کیلئے معاوضے میں بڑے اضافے کا اعلان کردیاہے۔

سویڈیش حکومت نے اعلان کیا ہے کہ اپنے آبائی ممالک واپد جانیوالے تارکین وطن کے لیے مالی مراعات میں نمایاں اضافہ کر رہے ہیں۔

سویڈن کے مائیگریشن وزیر نے بتایا کہ 2026سے رضاکارانہ طور پر اپنے آبائی ممالک کو واپس جانے والے تارکین وطن کو34ہزار ڈالرز معاوضہ ادا کیا جائیگا۔

سویڈیش ڈیموکریٹس رہنما نے بتایا کہ یہ گرانٹ 1984 سے دی جارہی ہے لیکن اس کے بارے میں کم لوگ ہی جانتے ہیں، اس میں ملنے والا معاوضہ بہت کم ہے اس کی وجہ سے کم ہی لوگ اسے استعمال کرتے ہیں۔

1990 کی دہائی میں سویڈن نے شام، افغانستان، صومالیہ، ایران اور عراق سے بہت سے تارکین وطن کو پناہ دی لیکن ان تارکین وطن کو اپنے معاشرے میں اکٹھا کرنے اور ان کا بوجھ اٹھانے سمیت اب مسلسل چیلنجز کا سامنا ہے۔

تاہم اب تارکین وطن کو اپنے ملک واپس بھیجنے کے لیے ان کے معاوضے میں بڑے اضافے کی وجہ سے سویڈن کی مشکلات میں کمی ہوسکتی ہے ۔

مزید پڑھیں:سرٹ الرٹ جاری،ای میلز کے ذریعے سرکاری ’ڈیٹا‘چوری کا خدشہ

یہ بھی پڑھیں