دہلی(ویب ڈیسک )آج تک تو یہی سنتے آئیں ہیں کہ جو سوتا ہے وہ کھوتا ہے لیکن ایک کمپنی نے 10 لاکھ تنخواہ کے ساتھ صرف سونے کی جاب آفر کر دی ہے۔
آج کل بے روزگاری عالمی مسئلہ، نوجوان روزگار کے متلاشی اور سخت محنت سے بھی نہیں کتراتے۔
آج کے دور میں بھی بھارت کی ایک کمپنی کے ملازم کو کچھ نہیں کرنا صرف دن میں 8 گھنٹے تک سونا ہے جس کے لیے اسے ماہانہ دس لاکھ روپے دیے جائیں گے۔
یہ منفرد اور دلچسپ پیشکش معروف بھارتی کمپنی ویک فٹ نے کی ہے جس نے پروفیشنل سلیپ انٹرن پروگرام متعارف کرایا ہے۔
دو ماہ کے اس انٹرن شپ پروگرام میں شریک افراد کو کوئی محنت نہیں کرنا ہوگی بلکہ ہر رات 8 سے 9 گھنٹے کی بھرپور نیند کرنا ہوگی، اس کے علاوہ دن میں 20 منٹ تک قیلولہ کرنا ہوگا۔
مزید پڑھیں:واٹس ایپ پر نامعلوم نمبروں سے آنے والے پیغامات کو روکنا آسان ہوگیا

