لکھنؤ (نیوز ڈیسک)30 سالہ ڈیلیوری بوائے بھرت پرجاپتی کو 23 ستمبر کے روز لکھنؤ میں اسمارٹ فون ڈیلیوری کے دوران قتل کیا گیا تھا۔بھارتی شہر لکھنؤ میں آن لائن اسمارٹ فون منگوانے والے افراد نے ڈیلیوری بوائے کو گلا گھونٹ کر مارڈالا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھرت جب ہمانشو کے گھر اسمارٹ فون کا آرڈر لے کر پہنچا تو وہاں موجود 2 لوگوں نے بھرت سے اسمارٹ فون لے کر اسے گلا گھونٹ کر مارڈالا اور پھر اس کی لاش نہر میں پھینک دی۔
پولیس نے تفتیش کا آغاز کیا اور بھرت کے نمبر ٹریسنگ کے ذریعے ہمانشو کے گھر کا پتا لگاتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ دوران تفتیش ہمانشو اور اس کے ساتھی نے بھرت کے قتل کا اعتراف کرلیا جب کہ ملزمان کا ایک ساتھی فرار ہے۔
مداحوں کو بڑا جھٹکا ، ایک اورمعروف کرکٹر نے بھارتی لڑکی منگنی کر لی
