Search
Close this search box.
جمعرات ,02 جولائی ,2026ء

تنہا شخص نے 41 ہزار درخت لگا کر دنیا کو حیران کر دیا

برازیل کے ایک ریٹائرڈ بزنس ایگزیکٹو ہیلیو ڈی سلوا نے گزشتہ دو دہائیوں کے دوران اپنے آبائی شہر ساؤ پاؤلو میں اکیلے ہی 41,000 سے زیادہ درخت لگائے۔ساؤ پاؤلو شہر کے اوپر پرواز کے دوان اس 3.2 کلومیٹر طویل اور 100 میٹر چوڑی سبز پٹی کو نظر انداز کرنا مشکل ہے جہاں شہر کی دو مصروف ترین شاہراؤں کے درمیان یہ درخت لگے ہوئے ہیں۔

اس سبزے پر مبنی پٹی کو تیکوتیرز لینیئر پارک کے نام سے جانا جاتا ہے اور یہ ایک تن تنہا آدمی کا کارنامہ ہے، جس نے 20 برس تک انتہائی محنت سے یہ تبدیلی کی۔اس سے قبل یہ علاقہ خستہ حالی کا شکار تھا، لیکن مذکورہ بالا شخص نے اسے حقیقی جنگل کے اندر ایک شہری جنگل بنایا جو ساؤ پاؤلو شہر ہے۔

ہیلیو ڈی سلوا کا تعلق ساؤ پاؤلو سے 500 کلومیٹر دور واقع قصبے پرومیساؤ سے ہے، وہ کافی عرصہ ایک کامیاب بزنس ایگزیکٹیو رہے۔تاہم اپنی ریٹائرمنٹ کے بعد انھوں نے دریائے تیکوتیرا کے کنارے کی خستہ حالی کو سبز نخلستان میں تبدیل کرنے کا بیڑا 2002 اور 2003 میں اٹھایا اور اس کے بعد سے وہ رکے نہیں۔

حکومت نے اشیا خورونوش کی قیمتیں کنٹرول کرنے کیلئے نیا محکمہ بنادیا

یہ بھی پڑھیں