Search
Close this search box.
هفته ,18 جولائی ,2026ء

بنگلہ دیش،چورمودی کا دیا گیا قیمتی تحفہ کالی دیوی کا سونے سے سجا تاج اُڑالے گئے

ڈھاکہ(نیوزڈیسک)مودی نے بنگلہ دیش کے دورے کے دوران مارچ 2021 میں جیشورشوری مندر کو سونے اور چاندی سے بنا قیمتی تاج پیش کیا تھا۔بنگلہ دیش کے جیشور شوری مندر میں کالی دیوی کا قیمتی تاج چوری ہوگیا جو بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بطور تحفہ دیا تھا۔

بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق مودی نے اپنے دورہ بنگلہ دیش کے دوران جیشورشوری مندر کو سونے اور چاندی سے بنا قیمتی تاج پیش کیا تھا۔ مندر کے پجاری دن کی عبادت کے بعد چلے گئے اور جب صفائی کا عملہ آیا تو کالی دیوی کے سر سے سونے کا تاج غائب تھا۔

خاندان کے ایک رکن جیوتی چٹوپادھیائے نے جو کئی نسلوں سے مندر کی دیکھ بھال کر رہے ہیں،نےبتایا کہ قیمتی تاج سونے اور چاندی کا بنا ہوا تھا۔ چوری شدہ تاج عقیدت مندوں کیلئے ثقافتی اور مذہبی اہمیت کا حامل ہے۔

خیال کیا جاتا ہے کہ ستکھیرا میں واقع یہ مندر12ویں صدی کے آخر میں اناری نامی ایک برہمن نے بنایا تھا۔ اپنے دورے کے دوران پی ایم مودی نے کہا تھا کہ ہندوستان مندر میں ملٹی پرپز کمیونٹی ہال بنائے گا۔
دوارن پرواز ترکش ایئرلائن کا پائلٹ دم توڑ گیا ،طیارے کی ہنگامی لینڈنگ

یہ بھی پڑھیں