Search
Close this search box.
هفته ,18 جولائی ,2026ء

اسرائیلی حملے ،بیروت سرحد پر 600بھارتی فوجیوں کی زندگیاں خطرے سے دوچار

بیروت(نیوزڈیسک)لبنان پر اسرائیلی حملوں سے بھارتی فوجی بھی خطرے میں پڑگئے ۔جنوبی لبنان پر جاری اسرائیلی فوج کے زمینی حملوں سے بھارتی فوج کے 600 اہلکار بھی خطرے میں پڑگئے۔

اسرائیلی فوج دو دنوں کے دوران لبنان اور اسرائیل کی سرحد پر تعینات اقوام متحدہ کی امن فوج (یونی فِل) پر دو حملے کرچکی ہے۔عرب میڈیا کے مطابق ان حملوں میں انڈونیشیا اور سری لنکا سے تعلق رکھنے والے دو، دو فوجی زخمی ہوگئے تاہم اب بھارتی میڈیا کی جانب سے کہا گیا کہ اسرائیلی حملوں کے باعث بھارتی فوجی بھی خطرے میں پڑگئے.

(یونیِ فل) میں تقریباً 600 بھارتی فوجی بھی شامل ہیں،بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فوجی اسرائیل لبنان سرحد پر 120 کلومیٹر طویل بیلو لائن پر تعینات ہیں۔
آئینی ترامیم کیلئے پی ٹی آئی ممبران اسمبلی کو 20کروڑ اور وزارتوں کی پیشکش کا انکشاف

یہ بھی پڑھیں