جدہ (نیوزڈیسک)سعودی وزارت حج و عمرہ کا سیزنل ورک ویزوں کی مدت میں توسیع کا اعلان ۔سعودی وزارت حج و عمرہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ سیزنل ورک ویزوں پر آنیوالے 90 دن قیام کر سکیں گے،
مدت ختم ہونے پر ان کے ویزوں میں مزید 90 دن کی توسیع ہوسکتی ہے۔وزارت حج و عمرہ نے مزید بتایا کہ سیزنل ورک ویزوں کی فروخت پر50 ہزار ریال تک جرمانہ ہو گا،
متعلقہ کمپنی یا ادارے کو حج عمرہ سروسز کے لیے 5 برس تک بلیک لسٹ کر دیا جائے گا یا پھر دونوں سزائیں بیک وقت بھی دی جا سکتی ہیں۔
صوبائی حکومت نے پنجاب کے 5 اضلاع میں دفعہ 144 نافذ کردی

