کینیڈا(نیوز ڈیسک)کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ بھارت نے کینیڈا کی خودمختاری میں جارحانہ انداز سے مبینہ طور پر مداخلت کی کوشش کرکے بہت ہی ’خوفناک غلطی‘ کردی۔
سکھ علیحدگی پسند رہنما کے قتل کی سازش میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے الزام میں 6 بھارتی سفارتکاروں کو ملک بدر کرنے کے بعد ٹروڈو نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارت کینیڈا میں بھارتی مخالفین کو نشانہ بنانے کی وسیع تر کوششیں کر رہا تھا۔کینیڈین سیاست میں غیرملکی مداخلت سے متعلق تحقیقات کے موقع پر وزیراعظم ٹروڈو کا کہنا تھا کہ نے بھارتی حکومت نے خوفناک غلطی کی کہ انہوں نے سوچا کہ وہ کینیڈا کی سلامتی اور خودمختاری میں اتنی جارحانہ مداخلت کر سکیں گے۔
ٹروڈو نے کہا کہ ہم اپنے شہریوں کی حفاظت کیلئے مزید اقدامات اٹھا سکتے ہیں تاہم انہوں نے ایسے اقدامات کی تفصیل بتانے سے گریز کیا۔بھارت کی جانب سے کینیڈا کی خودمختاری میں مداخلت سے متعلق کینیڈین وزیراعظم کے الزام کو مسترد کردیا گیا ہے۔
عدالتی اصلاحات تک اتفاق رائے ہوگیا‘، صدر زرداری، بلاول، فضل الرحمٰن، نواز شریف کی آئینی ترمیم پر مشاورت

