Search
Close this search box.
هفته ,04 جولائی ,2026ء

معروف ترک ماہر تعلیم ،صدر طیب اردوان کے ناقد فتح اللہ گولن انتقال کرگئے

نیویارک (نیوزڈیسک)ترک حکومت کے ناقد اورمعروف ماہر تعلیم و مذہبی رہنما فتح اللّٰہ گولن 83 برس کی عمر میں امریکا میں انتقال کر گئے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پرقریبی ذرائع نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ فتح اللّٰہ گولن گزشتہ شب ہسپتال میں انتقال کر گئے۔

فتح اللّٰہ گولن کا تعلق ایک مذہبی گھرانے سے تھا، ان کے والد امامِ مسجد تھے جبکہ والدہ بچوں کو قرآن پڑھاتی تھیں ، انہوں نے ایک مدرسے تعلیم حاصل کی اور مسجد کے امام اور خطیب کے طور پر اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔فتح اللّٰہ گولن طویل عرصہ ازمیر میں خطیب رہے اور انہوں نے وہیں سے اپنے دینی دعوتی کام کا آغاز کیا ، ان پر 2016ء میں ترک صدر طیب اردوان کے خلاف بغاوت کا الزام لگایا گیا تھا۔

فتح اللّٰہ گولن 1999ء سے امریکا میں خود ساختہ جلا وطنی کی زندگی گزار رہے تھے، تاہم 2017ء میں بغاوت کے الزام کے پیشِ نظر ان سے ترک شہریت چھین لی گئی۔ اردوان کی حکومت نے امریکا میں جلا وطنی اختیار کرنے والے مذہبی رہنما کی حوالگی کا بھی مطالبہ کر رکھا تھا۔
زین قریشی نے اپنا ووٹ فروخت کیا؟نیاانکشاف سامنے آگیا

یہ بھی پڑھیں