Search
Close this search box.
اتوار ,14 جون ,2026ء

سوڈان ، کیڑے مار سپرے کرنیوالا طیارہ رکشے سے ٹکرا گیا ، 4 افراد ہلاک،8 زخمی

سوڈان (نیوزڈیسک) مشرقی سوڈان کی ریاست القضارف میں کیڑے مار سپرے کرنے کے دوران چھوٹا طیارہ رون وے پر رکشے سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں 4 افرادجاں بحق ، 8 زخمی ہوگئے ۔ ۔

مقامی میڈیا کے مطابق چھوٹا طیارہ کچے رن وے پر اترنے کے دوران لوڈر رکشے سے ٹکرا گیا۔زرعی پیداوار اور اقتصادی وسائل کی وزارت کے اعلیٰ حکام کے مطابق چھوٹا طیارہ فصلوں پر کیڑے مار دوائی کا اسپرے کر کے مٹی کے رن وے پر اتر رہا تھا کہ اچانک سامنے سے آنیوالے لوڈر رکشے سے ٹکرا گیا

جس میں زرعی کارکن بھی سوار تھے۔رپورٹ کے مطابق طیارے کا یوکرینی پائلٹ، اس کا معاون اور رکشا ڈرائیور محفوظ رہے، حادثے میں طیارے کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

سوڈان میں طاقت کے لئےجنگ کا تسلسل

یہ بھی پڑھیں