بلغراد(انٹرنیشنل ڈیسک)بلغاریہ کی نابینا پیشگو اور دنیا بھر میں شہرت یافتہ بابا وانگا کی 2025 کے حوالے سے نئی پیشگوئیاں سامنے آئی ہیں، جنہوں نے عالمی سطح پر ہلچل مچا دی ہے۔ بابا وانگا، جو ماضی میں حیرت انگیز طور پر درست پیشگوئیاں کر چکی ہیں، نے دعویٰ کیا ہے کہ 2025 سے یورپ زوال کا شکار ہونا شروع ہو جائے گا، جس سے یورپ کی آبادی نصف رہ جائے گی۔
بابا وانگا کے مطابق، کائنات میں ایک ایسا انوکھا اور غیر متوقع واقعہ رونما ہوگا جسے انسانیت نے کبھی سوچا بھی نہیں ہوگا، اور اس سے دنیا کے خاتمے کا آغاز بھی ہو سکتا ہے۔ دیگر اہم پیشگوئیوں میں شامل ہے کہ 2043 تک پورے یورپ پر مسلمانوں کی حکومت قائم ہو جائے گی، 2076 میں کمیونسٹ نظام دوبارہ دنیا پر غالب آ جائے گا، اور 2028 میں انسان زہرہ سیارے پر قدم رکھے گا۔ انہوں نے 2170 میں شدید عالمی قحط، 3005 میں مریخ پر انسانوں کے درمیان جنگ، اور 5079 میں کائنات کے مکمل خاتمے کی پیشن گوئی بھی کی ہے۔
بابا وانگا کی پیشگوئیاں نائن الیون کے حملے اور دیگر عالمی واقعات کے درست اندازے کے بعد دنیا بھر میں توجہ کا مرکز بنی ہیں۔ ان کی 2025 کی یہ پیشن گوئیاں انسانیت کو ایک بار پھر ممکنہ مستقبل پر غور کرنے پر مجبور کر رہی ہیں کہ آیا ان کا کہا ہوا سچ ثابت ہوگا یا نہیں۔
مزیدپڑھیں:یہ کس معروف شخصیت کے بچپن کی تصویر ہےجسے آپ روزانہ دیکھتے ہیں؟بوجھو تو جانیں



