ہر سال کی طرح اس سال بھی ہندو تہوار دیوالی کا جشن دنیا بھر میں منایا گیا جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔
اس بار سعودی عرب میں بھی دیوالی کا جشن منانے کا دعویٰ کیا گیا ہے جس کی مبینہ ویڈیوز سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر زیر گردش ہیں۔
ویڈیوز کے کیپشن میں دعویٰ کیا گیا کہ اس بار سعودی عرب بھی دیوالی کے موقع پر آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا جس سے آسمان جگمگا اٹھا۔ ویڈیو میں مرد اور برقعہ پوش خواتین کو اس نمائش کا نظارہ کرتے دکھایا گیا ہے۔ اور یہ دعویٰ کیا گیا کہ مذکورہ ویڈیو سعودی عرب کی ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک صارف نے ویڈیو شئیر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’سعودی عرب میں دیوالی کا جش‘، عرب دنیا تاریکی سے نکل کر روشنی کو گلے لگا رہی ہے۔
سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کے بڑے بھائی انتقال کرگئے


