نیویارک (نیوزڈیسک )امریکہ میں حکومتی تبدیلی کیساتھ ہی نئی کابینہ تشکیل دینے کیلئے مشاورت اور تعیناتیاں شروع ہوچکی ہیں۔ نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی کابینہ کیلئے مزید اہم نامزدگیوں کیلئے ٹرمپ انتظامیہ کی مشاورت جاری ہے ۔دوسری جانب سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس کے مالک ایلون مسک کو بھی اہم عہدہ دے دیا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے ایلون مسک کو محکمہ حکومتی کارکردگی کا سربراہ مقرر کر دیا ہے ، اپنے بیان میں ایلون مسک نے تمام سرکاری اخراجات کی تفصیل آن لائن پبلک کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم ڈیموکریسی نہیں ، بیوروکریسی کیلئے خطرہ ہیں۔علاوہ ازیں نومنتخب صدر نے قومی انٹیلی جنس کے سابق ڈائریکٹر جان ریٹکلف کو سی آئی اے کا ڈائریکٹر ، پیٹ ہیگستھ کو وزیر دفاع اور مائیک والٹز کوقومی سلامتی کا مشیر نامزد کر دیا ہے۔
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل دوسری بار اضافے کا امکان


