جدہ (نیوزڈیسک)جدہ کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ائیرپورٹ سعودی عرب دنیا کے مصروف ترین ایئرپورٹس کی فہرست میں پہلے نمبر پرآگیا،عالمی میڈیا کے مطابق سعودی ایئرپورٹ پرایک دن میں مسافروں کی کثیرتعداد میں آمد نے سابق تمام ریکارڈ توڑ دیئے، بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایک دن میں ایک لاکھ 61 ہزار سے زائد مسافروں کی آمد ورفت ریکارڈ کی گئی۔
ذرائع کے مطابق جدہ ایئرپورٹ پر 817 پروازوں کے ذریعے آنے جانیوالے مسافروں کے ایک لاکھ 32 ہزار سے زائد بیگ ہینڈل کیے گئے، کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے مقدس شہروں کا سفر کرنے والے زائرین کیلئے ایک اہم داخلی مقام ہے۔ سعودی عرب میں وزیر برائے سرمایہ کاری خالد الفالح کا کہنا تھا کہ آئندہ سال سے چار ایئرپورٹس کا انتظام نجی شعبے کے تحت چلایا جائے گا۔
انھوں نے کہا کہ مصر اور ہمارے ملک کے درمیان بحری مواصلات میں تیزی سے اضافہ ہوا جبکہ متحدہ عرب امارات اور عمان بھی ہمارے ساتھ ہیں، خلیجی ممالک میں ریلوے نیٹ ورک کی تشکیل وقت کی ضرورت ہے۔خالد الفالح نے کہا کہ خلیجی ریلوے نیٹ ورک پہلے سے موجود 30 بندرگاہوں میں اضافہ کرے گا، جو کہ 80 فیصد نقل و حمل کا ذریعہ ہیں۔
ریاض میں عالمی لاجسٹک فورم سے خطاب میں خالد الفالح نے کہا کہ مملکت میں چار ہوائی اڈے نجی شعبے کے انتظام کے لیے اگلے سال دستیاب ہوں گے، سعودی عرب علاقائی سپلائی چینز اور گرین اینرجی پیدا کرنے والے سب سے بڑے ممالک میں شامل ہو جائے گا۔
ملک بھر میں باران رحمت کیلئے آج نماز استسقاء ادا کی جائیگی، سرکلر جاری


