Search
Close this search box.
جمعه ,17 جولائی ,2026ء

چیف الیکشن کمیشن کے چہرے پر سیاہی پھینک دی گئی،بڑا انکشاف سامنے آگیا

جارجیا(نیوز ڈیسک)جارجیا میں اپوزیشن جماعت کے رہنما نے سینٹرل الیکشن کمیشن کے سربراہ پر دھاندلی کا الزام لگا کر سیاہی پھینک دی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق الیکشن کمیشن کے سربراہ گیورگی کالادرویش پارلیمانی انتخابات کے بعد نتائج کی توثیق کیلئے ایک اجلاس میں شریک تھے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اپوزیشن جماعت کے اہلکار نے بھرے مجمع میں الیکشن کمیشن کے سربراہ گیورگی کالادرویش پر دھاندلی کے الزامات لگاتے ہوئے ان کے چہرے پر سیاہی پھینک دی۔ اس حوالے سے ویڈیو بھی خبروں اور سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہے جس میں اپوزیشن اہلکار کو سیاہی پھینکتے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ سیاہی پھینکنے کے بعد سکیورٹی اہلکاروں کو اپوزیشن جماعت کے اہلکار کے پیچھے بھاگتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

جعلی پیر نے دم کروانے آئی خاتون کو خنجر دکھا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

یہ بھی پڑھیں