نیویارک ( نیوزڈیسک)غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق نیدر لینڈز کے وزیر خارجہ ،کینیڈین وزیراعظم جسٹس ٹروڈو نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم عالمی عدالت کے حکم کے پابند ہیں ، ہمارے ملکوں میں جیسے ہی اسرائیلی وزیراعظم داخل ہوتے ہیں انہیں گرفتار کرنے کیلئے تیار ہیں
دوسری جانب اطالوی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ اگر نیتن یاہو اٹلی میں داخل ہوئے تو انہیں گرفتار کرنا اٹلی کی قانونی ذمہ داری ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ ضرورت پڑنے پر عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کے جاری کردہ نیتن یاہو کے گرفتاری وارنٹ پرعمل کرنے کے لیے تیار ہیں۔
عالمی فوجداری عدالت سے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد اٹلی نے بھی نیتن یاہو کی گرفتاری کا عندیہ دے دیا۔عالمی فوجداری عدالت (ICC) نے اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے خلاف جنگی جرائم کے الزام میں وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔ اس فیصلے کے بعد، نیدرلینڈز اور اٹلی نے نیتن یاہو کی گرفتاری کے حوالے سے سخت موقف اپنایا ہے۔
اس سے قبل نیدرلینڈز کے وزیر خارجہ نے بھی واضح کیا تھا کہ اگر نیتن یاہو نے نیدرلینڈز میں قدم رکھا، تو عالمی فوجداری عدالت کے وارنٹ گرفتاری پر عمل کرتے ہوئے انہیں گرفتار کیا جائے گا۔عالمی فوجداری عدالت کی جانب سے اسرائیلی وزیر اعظم اور سابق وزیر دفاع یواف گیلنٹ کے خلاف جنگی جرائم کے الزامات کی تحقیقات جاری ہیں، جس کے تحت ان کے خلاف وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے گئے ہیں۔
یہ مقدمہ اسرائیل کی جانب سے فلسطینی علاقوں میں کی جانے والی کارروائیوں کے حوالے سے ہے، جس پر عالمی سطح پر تنازعات اور تحقیقات جاری ہیں۔یہ پیش رفت اسرائیل کے لئے ایک سنگین سیاسی اور سفارتی چیلنج بن سکتی ہے، کیونکہ کئی ممالک اس حوالے سے عالمی فوجداری عدالت کے احکام کی حمایت کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر نیتن یاہو نے نیدرلینڈز میں قدم رکھا تو انہیں گرفتار کرلیا جائے گا۔خیال رہے کہ عالمی فوجداری عدالت نے اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم پر جنگی جرائم کے ارتکاب کا الزام ہے۔عالمی فوجداری عدالت نے جنگی جرائم کے ارتکاب کے الزام میں سابق اسرائیلی وزیر دفاع یواف گیلنٹ کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے ہیں۔
عدالت نے فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے سربراہ محمد ضیف کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔عالمی فوجداری عدالت کے چیف پراسیکیوٹر نے رواں سال مئی میں اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو اور دیگر کے جنگی جرائم کےارتکاب کے الزام میں وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کے لیے درخواست دی تھی۔
فلسطین میںجنگی جرائم، اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو ، سابق وزیردفاع گیلنٹ کے ورانٹ گرفتاری جاری

