کینیڈا(نیوزڈیسک)کینیڈین وزیرِاعظم جسٹن ٹروڈو نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے پیش نظر دو ماہ کیلئے کھانے پینے کی اشیاء ٹیکس فری قراردیدیں، عالمی میڈیا کے مطابق کینیڈا میں مہنگائی کم کرنے کیلئے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے قوم کو بڑی خوشخبری سنادی ، مہنگائی سے تنگ عوام نے کھانے پینے کی اشیاء کو دو ماہ کےلیے ٹیکس فری کردیا۔
جسٹن ٹروڈو کے اعلان کے مطابق عارضی طور پر ریسٹورنٹس بھی اپنے بلوں میں ٹیکس شامل نہیں کریں گے۔ اسی طرح بچوں کے کپڑوں اور کھلونوں پر بھی ٹیکس وصول نہیں کیا جائے گا۔
وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی حکومت کم آمدن والے تمام کینیڈین شہریوں کو ایک بار ڈھائی سو ڈالر کے چیک بھی جاری کرے گی۔ یہ اقدامات 14 دسمبر سے 15 فروری تک نافذ العمل رہیں گے۔
پی ٹی آئی احتجاج ، میٹرو بس سروس بس اڈے بند کرنے کا فیصلہ

