بیروت(مانیٹرنگ ڈیسک)اسرائیل اور حزب کے درمیان لبنان میں جنگ بندی کے بعد حزب اللہ نے اپنے سابق سربراہ حسن نصر اللہ شہیدکی تدفین کے حوالے سے اعلان کردیا۔
حزب اللہ کے مطابق حسن نصراللہ کی شہادت کے بعد ان کا جسد خاکی امانتاً دفن کیا گیا تھا۔حزب اللہ کے بیان کے مطابق جنگ بندی کے بعد اب حسن نصر اللہ کا جسد خاکی شایان شان انداز میں سپرد خاک کیا جائے گا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ حسن نصراللہ کی تدفین غیر ملکی شخصیات اور عوام کی موجودگی میں کی جائے گی۔تاہم حزب اللہ کی جانب سے اب تک کسی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔
عمران خان، بشریٰ بی بی اور گنڈاپور کیخلاف بڑا ایکشن،اہم خبر آگئی



