چین (نیوزڈیسک)سمندری طوفان فینگال نے بھارت اور سری لنکا میںتباہی مچادی جس میں اب تک 19 افراد ہلاک ہو چکے ۔سمندری طوفان سے بھارتی ریاست تامل ناڈو اور پڈوچیری میں شدید بارش اور سیلاب نے نظامِ زندگی مفلوج کر دیا ۔
بھارتی محکمہ موسمیات کے مطابق پڈوچیری میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونیوالی بارش نے 30 سال کا ریکارڈ توڑ دیا۔ طوفان کے باعث چنئی شہر زیر آب آ گیا، جس کی وجہ سے پروازوں کو عارضی طور پر معطل کرنا پڑا،پروازوں کا سلسلہ دوبارہ شروع کر دیا ۔
فوج اور ریسکیو اہلکار پڈوچیری میں طوفان سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کاموں میں مصروف جبکہ سری لنکا میں بھی لاکھوں افراد متاثر ہوئے ہیں۔ کولمبو میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ سینٹر کے مطابق طوفان سے 1 لاکھ 38 ہزار سے زائد خاندان متاثر ہوئے ہیں۔
متاثرہ علاقوں میں ریلیف اور بحالی کا کام جاری ہے، لیکن طوفان کی شدت نے دونوں ممالک کے بنیادی ڈھانچے کو بری طرح متاثر کیا ہے۔
موبائل فون کی قیمتوں میں بڑی کمی،صارفین کیلئے بڑی خبر آگئی
