Search
Close this search box.
اتوار ,14 جون ,2026ء

طالبہ سے زیادتی، عدالت نے 3 کھلاڑیوں کو کتنی سزا سنائی؟

پیرس(نیوز ڈیسک)فرانس کی عدالت نے 3 رگبی کھلاڑیوں کو طالبہ سے اجتماعی زیادتی کے الزام میں 12 سے 14 سال تک قید کی سزا سنا دی۔ کھلاڑی پہلے فرانسیسی ٹیم گرینوبل کے لیے کھیلتے تھے۔

عالمی خبر رساں ایجنسی ادارے کے مطابق عدالت نے 30 سالہ آئرش ڈینس کولسن اور 30 ​​سالہ فرانسیسی لوئک جیمز کو 14 برس، نیوزی لینڈ کے 34 سالہ روری گرائس کو 12 سال قید کی سزا سنائی ہے۔

فرانسیسی عدالت نے جرم روکنے میں ناکامی پر آئرلینڈ انٹرنیشنل کے سابق کھلاڑی کرس فیرل کو بھی 4 سال قید کی سزا دی ہے۔

عدالت نے جرم کو روکنے کے لیے مداخلت نہ کرنے پر نیوزی لینڈ کے 30 سالہ ڈیلن ہیز کو2 سال معطلی کی سزا سنائی ہے ۔

واضح رہے کہ 12 مارچ 2017 کو طالبہ مضافات کے ہوٹل سے روتے ہوئے نکلی تھی۔ طالبہ نے پولیس کو شکایت درج کرائی کہ وہ دوستوں کے ساتھ کھلاڑیوں سے ایک بار ملی تھی اور ان کے ساتھ نائٹ کلب گئی جہاں سب نے کافی شراب پی لی تھی۔

طالبہ نے پولیس کو بتایا کہ مجھے یاد نہیں کہ وہ کلب سے ہوٹل تک کیسے پہنچی، میں جب جاگی تو بیڈ پر برہنہ حالت میں تھی۔

متاثرہ طالبہ نے بتایا کہ اس نے ہوٹل کے کمرے میں 2 برہنہ افراد کو بھی دیکھا جبکہ دیگر لوگوں نے کپڑے پہنے ہوئے تھے۔

رگبی کھلاڑیوں کولسن، جیمز اور گرائس نے بتایا کہ ان کے طالبہ کے ساتھ جنسی تعلقات تھے اور یہ سب رضامندی سے ہوا تھا۔
مزیدپڑھیں:شادی کےانوکھےدعوت نامہ کی سوشل میڈیا پردھوم

یہ بھی پڑھیں