واشنگٹن (نیوزڈیسک )امریکا نے غلطی سے بحیرہ احمر پر اپنا ہی طیارہ مار گرایا۔غیر ملکی خبر رساںادارے کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ کا کہنا ہے کہ غلطی سے گرائے گئے امریکی طیارے کے دونوں پائلٹ بچ نکلنے میں کامیاب رہے۔
جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایف اے 18ہارنیٹ طیارہ بحیرہ احمر میں امریکی جہازکے قریب سے گزر رہا تھا، میزائل کروز گیٹس برگ نے میزائل مار کر طیارہ غلطی سے مار گرایا۔امریکی سینٹرل کمانڈ کا کہنا ہے کہ غلطی سے گرائے گئے امریکی طیارے کا ایک پائلٹ معمولی زخمی ہوا جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
سینٹرل کمانڈ کا کہنا ہے کہ اپنے ہی طیارے کو مار گرانے کے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔خیال رہے کہ بحیرہ احمر گزشتہ ایک برس سے فوجی گڑھبنا ہوا ہے اور امریکی فورسز یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے بحری جہازوں پر حملوں کو روکنے کے لیے حوثیوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔
یمنی حوثیوں کے تل ابیب پر میزائل حملے،30اسرائیلی زخمی


