Search
Close this search box.
جمعرات ,04 جون ,2026ء

کرسمس پر تحائف کی تقسیم کے دوران بھگڈر مچنے سے 30 افراد ہلاک

ابوجہ(انٹرنیشنل ڈیسک)نائجیریا میں کرسمس پر تقسیم تحائف کی دو مختلف تقاریب میں بھگدڑ مچنے سے 30 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق نائیجیریا میں ہفتے کے روز دو مقامات پر بھگدڑ مچنے کے واقعات پیش آئے۔ دارالحکومت ابوجا کے ضلع میتاما میں ہولی ٹرنیٹی کیتھولک چرچ کی جانب سے منعقدہ تقریب تحائف وصولی کے دوران بھگدڑ مچ گئی۔

دوسرا واقعہ جنوب مشرقی نائیجیریا کی انا مبرا ریاست میں پیش آیا جہاں تحائف کی تقسیم کے دوران ہجوم میں بھگڈر مچ گئی۔

اس سے قبل ایمنسٹی انٹرنیشنل نائیجیریا نے مرنے والوں کی تعداد 20 بتائی تھی۔ حکام کے مطابق اب مرنے والوں کی تعداد 30 ہوگئی ہے جبکہ دونوں واقعات میں خواتین اور بچے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ جمعرات کو نائجیریا کی جنوب مغربی ریاست اویو کے ایک اسلامی ہائی اسکول میں میلے کے دوران بھگدڑ مچنے سے 35 بچے جاں بحق اور چھ زخمی ہوگئے تھے۔
مزیدپڑھیں:فیروز خان کی دوسری اہلیہ سے علیحدگی : بہن حمائمہ نے سچائی سے پردہ اٹھا دیا

یہ بھی پڑھیں